30 مئی 2015 - 15:09
یمن پر فضائی حملے، سات افراد شہید اور زخمی

سعودی عرب کی جانب سے یمن پر فضائی حملوں میں سات افراد شہید اور متعدد ذخمی ہو گئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر فضائی حملوں میں سات افراد شہید اور متعدد ذخمی ہو گئے. اس بار يمن کے خلاف سعودي عرب کي وحشيانہ اور ظالمانہ بمباري ميں يمن کے علمي مراکز کو نشانہ بنايا.
سعودي جنگي طياروں نے يمن کے صوبے صدا کے علاقے ثاقين ميں دو گھروں کو مسمار کر ديا.
يمن کے صوبے صدا ميں الحميدان اور مارن کے رہائشي علاقوں ميں بھي شديد گولہ باري کي گئي.
يمن کے سرحدي علاقوں المنازلہ، الحصامہ اور الملاحيط پر سعودي عرب کي جانب سے 100 ميزائل داغے گئے.
عربی زبان کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے رات کو صنعا کے شمالی حصے میں یمن کی فضائیہ کے احاطے پر حملہ کیا.صنعا میں موجود ال دائیمی ائیر بیس کو چار میزائیلوں سے نشانہ بنایا گیا جس سے ایک گودام تباہ ہو گیا.
دریں اثناء یمن کے مغربی حدیدہ صوبے میں ایک سرکاری عمارت کو سعودی فضائی حملوں سے نشانہ بنایا گیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؎

۲۴۲